This page has been proofread.
۲۳
اپنا دھنش دیا تھا ۔ وہ دھنش تب سے
میرے گھر میں رکھا ہوا تھا ۔ ایک دن
میں نے سیتا سے اپنی پوجا کی کوٹھڑی
کو لیپ ڈالنے کے لئے کہا ۔ اُسی کوٹھڑی
میں وہ پرانا دھنش رکھا ہوا تھا ۔ سینکڑوں
برس سے کوئی اُسے اُٹھا نہ سکا تھا
سیتا نے جا کر دیکھا تو اُس کے آس
پاس بہت کوڑا جمع ہو گیا تھا ۔ اُس
نے دھنش کو اُٹھا کہ ایک طرف رکھ دیا ۔
اور اُس کے نیچے کی زمین لیپ کر پھر
اُس دھنش کو وہیں رکھ دیا ۔ میں پوجا
کرنے گیا تو دھنش کو ہٹا ہوا دیکھ کر مجھے
بڑا تعجب ہوا ۔ جب معلوم ہوا کہ
سیتا نے اُسے ہٹا کر زمین صاف کی
ہے ، تب میں نے شرط کی کہ ایسی
بہادر کنیا کی شادی اُسی ور سے کرونگا
جو اس دھنش کو چڑھا کر توڑ دیگا ۔ اب