This page has been proofread.
۲۲
لائق کوئی ہے تو یہی راجکمار ہے ۔ جیسی حسین وہ ہے ویسے ہی خوبصورت رامچندر ہیں ۔ مگر دیکھا چاہئے ان سے شیو کا دهنش اُٹھتا ہے یا نہیں ♦
راجہ جنک کو وشوامتر کے آنے کی خبر ہوئی تو انہوں نے ان کی بڑی خاطر و تواضع جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ دونو نوجوان راجہ دسرتھ کے بیٹے ہیں ۔ تب اُن کے دل میں بھی یہی خواہش پیدا ہوئی کہ کاش سیتا کا بیاہ رامچندر سے ہو جاتا ۔ مگر سو ٹمبر کی شرط سے مجبور تھے ◆
وشوا منتر نے راجہ جنک سے پوچھا ۔ مہاراج آپ نے سوئمبر کے لئے کون سا امتحان تجویز کیا ہے ؟
جنک نے جواب دیا ۔ بھگون ، کیا کہوں، کچھ کہا نہیں جاتا ۔ سینکڑوں برس گزر گئے ایک بار شیوجی نے میرے ایک بزرگ کو