Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/26

From Wikisource
This page has been proofread.

۲۰


متھلا وہاں سے قریب ہی تھا ۔ اس لئے وشوامتر نے سیدھے وہیں سے جانے کا فیصلہ کیا ♣

آج کل جس صوبے کو ہم بہار کہتے ہیں وہی اُس زمانے میں متھلا کہلاتا تھا ۔ متھلا کے راجہ جنک بڑے ودوان ، گیانی آدمی تھے ۔ بڑے بڑے رشی منی اُن سے گیان سیکھنے آتے تھے ۔ کئی سال پہلے متھلا میں بڑا بھاری قحط پڑا تھا ۔ اُس وقت ریشیوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہ قحط یگیہ ہی سے دُور ہو سکتا ہے ۔ اِس یگیہ کو پورا کرنے کی ایک شرط یہ بھی تھی کہ راجہ جنک خود ہل چلائیں ۔ راجہ جنک کو اپنی رعایا جان سے بھی زیادہ عزیز تھی ۔ اس کے سر سے اس مُصیبت کو دور کرنے کے لئے اُنہوں نے اس یگیہ کو شُروع کر دیا۔ جب وہ ہل بیل لے کر کھیت میں پہنچے اور