This page has been proofread.
سوئمبر میں شریک ہونے کے لئے نوید بھیجا ۔ اُس زمانہ میں اکثر شادیاں سوئمبر کے طریقے سے ہوتی تھیں ۔ لڑکی کا باپ ایک جلسہ کرتا تھا جس میں دُور دُور سے آکر لوگ شریک ہوتے تھے ۔ جلسہ میں طاقت یا لڑائی کے ہنر کا امتحان ہوتا نوجوان اِس امتحان میں کامیاب ہوتا تھا ۔ اُسی کے گلے میں کنیا جے مال ڈال دیتی تھی ۔ اُسی سے اُس کی شادی ہو جاتی تھی۔ وشوامشر کی دلی خواہش تھی کہ سیتا کی شادی رام سے ہو جائے ۔ وُہ یہ بھی جانتے تھے کہ رام امتحان میں ضرور کامیاب ہونگے ۔ اِس لئے جب وہ جانے لگے تو رام اور لکشمن کو بھی ساتھ لیتے گئے ۔ راجہ دسرتھ سے اجازت لینے کے لئے اجودھیا جانے اور پھر وہاں سے متھلا آنے کے لئے کافی وقت نہ تھا ۔