This page has been proofread.
لئے یگیہ کو ناپاک کرنے چلے آ رہے ہیں ۔ دونو بھائی فوراً سنبھل گئے ۔ جونہی مارپیچ سامنے آیا - رام چندر نے ایسا تیر مارا کہ وہ بڑی دُور جا کر گر پڑا + سباہو باقی تھا۔ اُسے بھی ایک اگن بان نے ٹھنڈا کر دیا۔ پھر تو راکشی فوج کے قدم اکھڑ گئے۔ دونو بھائیوں نے دُور تک اُن کا پیچھا کیا اور کتنوں ہی کو ہلاک کر دیا ۔ اس طرح یگیه به حسن و خوبی پورا ہو گیا ۔ کیسی قسم کی رُکاوٹ نہ ہوئی ۔ وشوامتر نے دونو بھائیوں کی خوب تعریف کی +
(۳) شادی
رام اور لکشمن ابھی وشوامتر کے آشرم میں ہی تھے کہ متھلا کے راجہ جنک نے وشوامتر کو اپنی لڑکی سیتا کے