Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/21

From Wikisource
This page has been proofread.

کے ساتھ چلے ۔ راستہ میں وشوا متر نے دونو بھائیوں کو ایک ایسا منتر بتایا جس کو پڑھنے سے تھکاوٹ پاس نہیں آتی تھی ۔ نئے نئے عجیب و غریب ہتھیاروں کا استعمال کرنا بھی سکھایا ۔ جن کے مقابلے میں کوئی ٹھیر نہ سکتا تھا:

کئی دن کے بعد تینوں آدمی گنگا کو پار کر کے ایک گھنے جنگل میں جا پہنچے۔ وشوامتر نے کہا ۔ بیٹا اس جنگل میں تاڑکا نام کی ایک دیونی رہتی ہے ۔ وہ اس راستہ سے گزرنے والے آدمیوں کو پکڑ کر کھا ڈالتی ہے ۔ پہلے یہاں ایک اچھا قصبہ آباد تھا ۔ پر اس دیونی نے سارے آدمیوں کو کھا ڈالا ۔ اب وہی آباد قضیہ گھنا جنگل ہے ۔ کوئی آن می ادھر بھول کر بھی نہیں آتا ۔ ہم لوگوں کی آہٹ پاکر وہ دیونی آتی ہوگی ۔ تم فوراً