Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/22

From Wikisource
This page has been proofread.

۱۶


اُسے +تیر سے ہلاک کر دینا ہے وشوا متر ابھی یہ واقعہ بیان کر ہی رہے تھے کہ ہوا میں زور کی سنسناہٹ ہوئی اور تاڑ کا منہ کھولے دوڑتی ہوئی آتی دکھائی دی ۔ اس کی صورت اثنی ڈراونی اور قد اتنا بڑا تھا کہ کوئی کم ہمت آدمی ہوتا تو مارے خون کے گھر پڑھتا ۔ اس نے ان تینوں آدمیوں کے سامنے آ کر گرجنا اور پتھر پھینکنا شروع کیا ۔ وشوا ہیر نے رام چندر کو تیر چلانے کا اشارہ کیا ۔ رام چندر ایک عورت پر ہتھیار چلانا اُصول کے خلاف سمجھتے تھے ۔ تاڑکا دیونی تھی تو کیا تھی تو عورت ۔ مگر رشی کا اشارہ پاکر اُنہیں کیا عذر ہو سکتا تھا۔ ایسا تیر چلایا کہ وہ تاڑکا کی چھاتی میں چبھ گیا ۔ تاڑکا زور سے چیخ ک گر پڑی ۔ اور ایک لمحہ میں تڑپ تڑپ کر