Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/20

From Wikisource
This page has been proofread.

ویشوامیتر ہنس کر بولے ۔ مہاراج آپ ان لڑکوں کو ابھی نہیں جانتے ۔ ان میں شیروں کی سی ہمت اور طاقت ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ راکشسوں کو مار ڈالینگے ۔ ان کی طرف سے آپ بے خوف رہے ۔ ان کا بال بھی بانکا نہ ہوگا یہ راجہ دسرتھ پھر کچھ عذر کرنا چاہتے تھے ۔ مگر گورو وشسٹ کے سمجھانے پر وہ راضی ہو گئے ۔ اور دونو راجکماروں کو بلا کر رشی ویشوامیتر کے ساتھ جانے کا حکم دیا ۔ رام چندر اور لکشمن یہ اجازت پاکر دل میں بہت خوش ہوئے ۔ اپنی جوانمردی کے اظہار کا ایسا اچھا موقع انہیں پہلے نہ ملا تھا ۔ دونو نے جنگی لباس پہنا ، ہتھیار سجائے ۔ اور اپنی ماتاؤں سے آشیر باد لینے کے بعد راجہ دسرتھ کے قدموں کو بوسہ دے کر خوشی خوشی ویشوامیتر