Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/19

From Wikisource
This page has been proofread.

حفاظت کریں اور اُن راکشسوں کو ہلاک کر دیں ۔ دس دن میں ہمارا یگیہ پورا ہو جائیگا ۔ رام کے سوا اور کسی سے یہ کام نہ ہوگا نہ ہوگا*

راجہ دشرتھ بڑی مشکل میں پڑ گئے رام کی جدائی انہیں ایک لمحہ کے لئے بھی گوارا نہ تھی ۔ یہ اندیشہ بھی ہوا کہ لڑکے ابھی ناتجربہ کار ہیں۔ خوفناک راکشسوں سے بھلا کیا مقابلہ کر سکینگے ۔ ڈرتے ہوئے بولے ۔ 'اے پاک رشی، آپ کا حکم سر اور آنکھوں پر ۔ مگر ان کم عمر لڑکوں کو راکشسوں کے مقابلے میں بھیجتے ہوئے مجھے خوف ہوتا ہے ۔ انہیں ابھی تک میدان جنگ کا تجربہ نہیں ۔ میں خُود اپنی ساری فوج لے کر آپ کے یگیہ کی حفاظت کرنے چلونگا ۔ لڑکوں کو ساتھ بھیجنے کے لئے مجھے مجبور نہ کیجئے +