Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/18

From Wikisource
This page has not been proofread.

١٢

وشوا متر نے دُعا دے کر کہا ۔ مہاراج ! ہم ٹپسیوں کو راج دربار کی یاد اُسی وقت آتی ہے جب ہمیں کوئی تکلیف ہوتی ہے ۔ یا جب ہمارے اوپر کوئی ظلم کرتا ہے۔ میں آج کل ایک یگیہ کر رہا ہوں ۔ مگر رانش لوگ اُسے نا پاک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ وُہ یگیہ کی بیدی پر خُون اور ہڈیاں پھینکتے ہیں ۔ ماریچ اور ساہو دو بڑے ہی سرکش راشس ہیں ۔ یہ سارا فساد انہیں دونو کا ہے ۔ مجھ میں اپنی تمپتیا کی اتنی طاقت ہے کہ چاہوں تو ایک بد دُعا دے کر اُن کی ساری فوج کو جلا کر خاک کر دوں ۔ پر یگیہ کرتے وقت غصہ کو روکنا پڑتا ہے ۔ اس لئے میں آپ کے پاس فریاد لے کر آیا ہوں۔ آپ راجکمار رام چندر اور لچھمن کو میرے ساتھ بھیج دیجئے۔ تا کہ وہ میرے حکمیہ کی