Jump to content

ہے عشق سے حسن کی صفائی ظاہر

From Wikisource
ہے عشق سے حسن کی صفائی ظاہر
by اسماعیل میرٹھی
297656ہے عشق سے حسن کی صفائی ظاہراسماعیل میرٹھی

ہے عشق سے حسن کی صفائی ظاہر
رندی سے ہوئی ہے پارسائی ظاہر
وحدت کا ثبوت ہے ظہور کثرت
بندہ ہی کے دم سے ہے خدائی ظاہر


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.