Jump to content

وہ وہاں غیر کو مہمان کئے بیٹھے ہیں

From Wikisource
وہ وہاں غیر کو مہمان کئے بیٹھے ہیں
by عاشق اکبرآبادی
317372وہ وہاں غیر کو مہمان کئے بیٹھے ہیںعاشق اکبرآبادی

وہ وہاں غیر کو مہمان کئے بیٹھے ہیں
ہم یہاں عیش کا سامان کئے بیٹھے ہیں

زہر کھا لیں گے شب وعدہ نہ آؤ گے اگر
اپنی مشکل کو ہم آسان کئے بیٹھے ہیں

کل شب وصل تھی سب عیش میسر تھے ہمیں
آج ہم چاک گریبان کئے بیٹھے ہیں

عشق پردے میں رہے کب تلک اے جوش جنوں
ہم بھی طوفان کا سامان کئے بیٹھے ہیں

ان کی زلفوں کا تصور بھی غضب ہے عاشقؔ
دل کو خود اپنے پریشان کئے بیٹھے ہیں


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.