نالہ کرنا کہ آہ کرنا
Appearance
نالہ کرنا کہ آہ کرنا
دل میں اثرؔ اس کے راہ کرنا
کچھ خوب نہیں یہ تیری باتیں
ہر چند مجھے نباہ کرنا
تیرا وہ جور یہ مرا صبر
انصاف سے ٹک نگاہ کرنا
کیا لطف ہے لے کے دل مکرنا
اور الٹے مجھے گواہ کرنا
رحمت کے حضور بے گناہی
مت شیخ کو رو سیاہ کرنا
جی اب کے بچا خدا خدا کر
پھر اور بتوں کی چاہ کرنا
کیا کہئے اثرؔ تو آپ ٹک دیکھ
یوں حال اپنا تباہ کرنا
This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |