Jump to content

سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہے

From Wikisource
سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہے
by اختر شیرانی
304999سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہےاختر شیرانی

سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہے
مجھے یاد آنے والے تو کہاں ہے

خدائی کہکشاں کہتی ہے جس کو
وہ عذرا کا خرام رائیگاں ہے

اندھیرے بادلوں سے پوچھ زاہد
مری کھوئی ہوئی توبہ کہاں ہے

یہ کس نے پیار کی نظروں سے دیکھا
کہ میرے دل کی دنیا پھر جواں ہے

جوانی رائیگاں جائے تو اچھا
جوانی ایک خواب رائیگاں ہے


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.