رکھتا ہوں طلائی رنگ اور اشک بھی موتی ہے
Appearance
رکھتا ہوں طلائی رنگ اور اشک بھی موتی ہے
منعم کے بھی گھر آخر دولت یہی ہوتی ہے
سنبل کی پریشانی کب کم تھی کہ پھر تس پر
شبنم جو سرشک اس کے مژگاں میں پروتی ہے
عالی سے میں جا پوچھا کیا واقعہ یاں گزرا
گل چاک گریباں ہے شبنم ہے کہ روتی ہے
دم سرد ہی وہ بھر کر یہ مجھ سے لگا کہنے
ہر صبح گلستاں کی حالت یہی ہوتی ہے
عشقؔ اپنی فنا کا خوف سرکش کے نہیں دل میں
کب شمع یہ ہے روشن جو صبح بھی ہوتی ہے
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |