حیرت کو مژدہ گرم ہے بازار آئینہ
Appearance
حیرت کو مژدہ گرم ہے بازار آئینہ
خوبان خود نما ہیں خریدار آئینہ
ہاں عاشقوں کو کشمکش جور سے فراغ
وہ ہے اسیر شانہ گرفتار آئینہ
مجھ کو بھی یوں ہے زانوے حسرت سے واسطہ
تو جیسے ہر گھڑی ہے نگہ دار آئینہ
دلال چشم شوخ ہے قیمت نظارہ ہے
اور حسن بے حجاب خریدار آئینہ
ناکام تری دید سے ہیں خواب میں بھی ہم
لائیں کہاں سے طالع بے دار آئینہ
حسن عمل کی داد سکندر کو مل گئی
وہ رشک آئنہ ہے طلب گار آئینہ
This work is in the public domain in the United States but it may not be in other jurisdictions. See Copyright.
| |