اس کو نہ رات کہہ تو نہ اس کو بتا غلط
Appearance
اس کو نہ رات کہہ تو نہ اس کو بتا غلط
کیا جانے کیا سہی ہے واقع میں کیا غلط
دیکھا ہے میں رباعیٔ ہستی کو غور سے
پر لفظ نادرست ہیں حد مدعا غلط
اظہار عشق ڈول ہی اپنا نہیں ہے شوخ
جن نے کہا یہ تجھ سے ہے محض افترا غلط
اس مارپیچ کوچہ میں کاکل کے دل ہے غم
جس میں کہ راہ خضر نے اکثر کیا غلط
قائمؔ نہ عیش نقد کو نسیہ پہ چھوڑیئے
کیا جانے بات قصہ کی ہے راست یا غلط
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |