Jump to content

یہ بھی نہ پوچھا تم نے انجمؔ جیتا ہے یا مرتا ہے

From Wikisource
یہ بھی نہ پوچھا تم نے انجمؔ جیتا ہے یا مرتا ہے (1905)
by مرزا آسمان جاہ انجم
317492یہ بھی نہ پوچھا تم نے انجمؔ جیتا ہے یا مرتا ہے1905مرزا آسمان جاہ انجم

یہ بھی نہ پوچھا تم نے انجمؔ جیتا ہے یا مرتا ہے
واہ جی وا عاشق سے کوئی ایسی غفلت کرتا ہے

نئی جوانی نئے نویلے نادان الڑھ اور البیلے
سچ پوچھو تو تم کو صاحب دل دیتے جی ڈرتا ہے

پوچھتے کیا ہو حال ہمارا جینے کا ہے کون سہارا
رو لیتے ہیں جی بھر بھر کر جب غم سے جی بھرتا ہے

ان سے نہیں کچھ شکوہ ہم کو ان سے نہیں کچھ رنج و ملال
کس سے اے دل عشق کیا کس سے چاہ کو برتا ہے

روتے روتے ہجر میں کیوں کر جینے سے دل سیر نہ ہو
کہتے ہیں تالاب بھی صاحب پھیون پھیون بھرتا ہے

مجھ کو تو دل دینے میں کچھ عذر نہیں اے جان جہاں
سچ تو یہ ہے دل ہی خود کچھ آگا پیچھا کرتا ہے

سیل سرشک غم سے انجمؔ خانۂ دل برباد نہ ہو
دیکھو دیکھو کعبہ کی بنیاد میں پانی مرتا ہے


Public domain
This work is in the public domain in the United States but it may not be in other jurisdictions. See Copyright.

PD-US //wikisource.org/wiki/%DB%8C%DB%81_%D8%A8%DA%BE%DB%8C_%D9%86%DB%81_%D9%BE%D9%88%DA%86%DA%BE%D8%A7_%D8%AA%D9%85_%D9%86%DB%92_%D8%A7%D9%86%D8%AC%D9%85%D8%94_%D8%AC%DB%8C%D8%AA%D8%A7_%DB%81%DB%92_%DB%8C%D8%A7_%D9%85%D8%B1%D8%AA%D8%A7_%DB%81%DB%92