Jump to content

یار بن گھر میں عجب صحبت ہے

From Wikisource
یار بن گھر میں عجب صحبت ہے
by قزلباش خاں امید
311820یار بن گھر میں عجب صحبت ہےقزلباش خاں امید

یار بن گھر میں عجب صحبت ہے
در و دیوار سے اب صحبت ہے

دل ہمارا اسے کرتا ہے رات
غیر سے جو سر شب صحبت ہے

درد دل اس سے جو ہم نے نہ کہا
ایسی حاصل ہوئی کب صحبت ہے

دہر میں پاس نفس لازم ہے
شیشہ و سنگ یہ سب صحبت ہے

دست اغیار ہے زیر سر یار
آج امیدؔ کڈھب صحبت ہے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.