Jump to content

ہر چند کہ خستہ و حزیں ہے آواز

From Wikisource
ہر چند کہ خستہ و حزیں ہے آواز
by میر انیس
295021ہر چند کہ خستہ و حزیں ہے آوازمیر انیس

ہر چند کہ خستہ و حزیں ہے آواز
پر تعزیہ دار شاہ دیں ہے آواز
نکلے نہ اگر کنج دہن سے تو بجا
ماتم کے ہیں دن سوگ نشیں ہے آواز


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.