Jump to content

گر میرے لہو رونے کا باران بنے گا

From Wikisource
گر میرے لہو رونے کا باران بنے گا
by ولی عزلت
299451گر میرے لہو رونے کا باران بنے گاولی عزلت

گر میرے لہو رونے کا باران بنے گا
کوچہ ترا رشک چمنستان بنے گا

گر اس قد موزوں کا تمنا میں اثر ہے
برجستہ مری باتوں کا دیوان بنے گا

اس زلف کی گر لیل برات آوے مرے ہات
دل کے مرے داغوں کا چراغان بنے گا

عزلتؔ تو کر اس زلف پریشاں سے یہ دل جمع
زنار کا شیرازۂ قرآن بنے گا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.