Jump to content

کتاب پیدائش: باب نمبر 36

From Wikisource

پَیدائش باب 36
(1) اور عیسو یعنی اددم کا نسب نامہ یہ ہے۔(2) عیسو کنعانی لڑکیوں میں سے حِتی اَیلون کی بیٹی عدّہ کو حوی صبعون کی نواسی اور عنہ کی بیٹی اُہلِیبامہ کو۔(3) اور اِسمٰعیل کی بیٹی اور نبایوت کی بہن بشامہ کو بیاہ کر لایا۔(4) اور عیسو سے عدّہ کے اِلیفز پَیدا ہُؤا اور بشامہ کے رعوایل پَیدا ہُؤا۔(5) اور اُہلِیبامہ کے یعوس اور یعلام اور قورح پَیدا ہُوئے۔ یہ عیسو کے بیٹے ہیں جو مُلک کنعان میں پَیدا ہُوئے۔(6) اور عیسو اپنی بیویوں اور بیٹے بیٹیوں اور اپنے گھر کے سب نوکر چاکروں اپنے چَوپایوں اور تمام جانوروں اور اپنے سب مال اسباب کو جو اُس نے مُلکِ کنعان میں جمع کِیا تھا لے کر اپنے بھائی یعقُوب کے پاس سے ایک دُوسرے مُلک کو چلا گیا۔(7) کِیُونکہ اُن کے پاس اِس قدر سامان ہوگیا تھا کہ وہ ایک جگہ رہ نہیں سکتے تھے اور اُن کے چَوپایوں کی کثرت کے سبب سے اُس زمِین میں جہاں اُن کا قیام تھا گُنجایش نہ تھی۔(8) پس عیسو جِسے اددم بھی کہتے ہیں کوہِ شعیر میں رہنے لگا۔(9) اور عیسو کا جو کوہِ شعیر کے آدمیوں کا باپ ہے یہ نسب نامہ ہے۔(10) عیسو کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ اِلیفز عیسو کی بیوی عدّہ کا بَیٹا رعوایل عیسو کی بیوی بشامہ کا بَیٹا۔(11) اِلیفز کے بیٹے تیمان اور اومر اور صفو اور جعتام اور قنز تھے۔(12) اور تِمنع عیسو کے بیٹے اِلفیز کی حرم تھی اور اِلیفز سے اُس کے عمالیق پَیدا ہُؤا۔ سو عیسو کی بیوی عدّہ کے بیٹے یہ تھے۔(13) رعوایل کے بیٹے یہ ہیں۔ نحت اور زارح اور سمّہ اور مِزّہ۔ یہ عیسو کی بیوی بشامہ کے بیٹے تھے۔(14) اور اُہلِیبامہ کے بیٹے جو عنہ کی بیٹی صبعون کی نواسی اور عیسو کی بیوی تھی یہ ہیں۔ عیسو سے اُس کے یعوس اور یعلام اور قورح پَیدا ہُوئے۔(15) اور عیسو کی اَولاد میں جو رئیس تھے سو یہ ہیں۔ عیسو کے پہلوٹھے بیٹے اِلیفز کی اَولاد میں رئیس اومر رئیس صفو رئیس قنز۔(16) رئیس قورح رئیس جعتام رئیس عمالیق۔ یہ وہ رئیس ہیں جو اِلیفز سے مُلکِ اددم میں پَیدا ہُوئےاور عدّہ کے فرزند تھے(17) رئیس نحت رئیس زارح رئیس سمّہ رئیس مِزہ۔ یہ وہ رئیس ہیں جو رعوایل سے مُلک اددم میں پَیدا ہُوئے اور عیسو کی بیوی بشامہ کے فرزند تھے۔(18) اور عیسو کی بیوی اُہلِیبامہ کی اُولاد یہ ہیں رئیس یعوس رئیس یعلام رئیس قورح۔ یہ وہ رئیس ہیں جو عیسو کی بیوی اُہلِیبامہ بِنت عنہ کے فرزند تھے۔(19) سو عیسو یعنی اددم کی اُولاد اور اُن کے رئیس یہ ہیں۔(20) اور شعیر حوری کے بیٹے جو اُس مُلک کے باشِندے تھے یہ ہیں۔ لوطان اور سوبل اور صبعون اور عنہ۔(21) اور دِیسون اور ایصر اور دِیسان۔ بنی شعیر میں سے جو حوری رئیس مُلک اددم میں ہُوئے یہ ہیں۔(22) حوری اور ہِیمام لوطان کے بیٹے اور تِمنع لوطان کی بہن تھی۔(23) اور یہ سوبل کے بیٹے ہیں۔ علوان اور مانحت اور عیبال سور سفو اور اونام۔(24) اور صبعون کے بیٹے یہ ہیں۔ آیہ اور عنہ۔ یہ وہ عنہ ہے جِسے اپنے باپ کے گدھوں کو بیابان میں چراتے وقت گرم چشمے مِلے۔(25) اور عنہ کی اُولاد یہ ہے وِیسون اور اُہلِیبامہ بِنت عنہ۔(26) اور دِیسون کے بیٹے یہ ہیں حمدان اور اِشبان اور یتران اور کِران۔(27) یہ ایصر کے بیٹے ہیں بِلہان اور زعوان اور عقان۔(28) دیسان کے بیٹے یہ ہیں۔ عُوض اور اِران۔(29) جو حوریوں میں سے رئیس ہُوئے وہ یہ ہیں۔ رئیس لوطان رئیس سوبل رئیس صبعون رئیس عنہ۔(30) رئیس دِیسون رئیس اِیصر رئیس وِیسان۔ یہ اُن حوریوں کے رئیس ہیں جو مُلکِ شعیر میں تھے۔(31) یہی وہ بادشاہ ہیں جو مُلکِ اددم پر پیشتر اُس سے کہ اِسرائیل کا کوئی بادشاہ ہو مُسلّط تھے۔(32) بالع بِن بعور اددم میں ایک بادشاہ تھا اور اُس کے شہر کا نام دِنہابا تھا۔(33) بالع مرگیا اور یُوباب بِن زادح جو بُصرا ہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔(34) پھِر یُوباب مرگیا اور حُشِیم جو تیمانیوں کے مُلکِ کا باشندہ تھا اُس کا جانشین ہُؤا۔(35) اور حُشِیم مرگیا اور ہدد بِن بِدد جس نے موآب کے میدان میں مِدیانیوں کو مارا اُس کا جانشین ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔(36) اور ہِدد مرگیا اور شملہ جو مُسرِقہ کا تھا اُس کا جانشین ہُؤا۔(37) اور شملہ مرگیا اور ساؤل اُس کا جانشین ہُؤا۔ یہ رحوبوت کا تھا جو دریایِ فُرات کے برابر ہے۔(38) اور ساؤل مرگیا اور بعلحنان بن عکبور اُس کا جانشین ہُؤا۔(39) اور بعلحنان بن عکبور مرگیا اور حدر اُس کا جانشین ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام پاؤ اور اُس کی بیوی کا نام مہطب ایل تھا جو مطرِد کی بیٹی اور میضاہاب کی نواسی تھی۔(40) پس عیسو کے رئیسوں کے نام اُن کے خاندانوں اور مقاموں کے موافِق یہ ہیں۔ رئیس تِمنع رئیس علوہ رئیس یتیت۔(41) رئیس اُہلِیبامہ رئیس اَیلہ رئیس فِینون۔(42) رئیس قنز رئیس تیمان رئیس مِبصار۔(43) رئیس مجدایل۔ رئیس عِرام ۔ رئیس اددم کے رئیس یہی ہیں جِن کے نام اُن کے مقبوضہ مُلک میں اُن کے مسکن کے مُطابِق دِئے گئے ہیں۔ یہ حال ادومیوں کے باپ عیسو کا ہے۔