چمن میں گل نے کہیں دعوئے جمال کیا
Appearance
چمن میں گل نے کہیں دعوئے جمال کیا
جمال یار نے منہ اس کا خوب لال کیا
بہار رفتہ پھری اب ترے تماشے کو
چمن کو یمن قدم نے ترے نہال کیا
رہی تھی دم کی کشاکش گلے پہ کچھ باقی
وہ تیغ یار نے جھگڑا ہے انفصال کیا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |