پھبتی ترے مکھڑے پہ مجھے حور کی سوجھی
Appearance
پھبتی ترے مکھڑے پہ مجھے حور کی سوجھی
لا ہاتھ ادھر دے کہ بہت دور کی سوجھی
ٹک دیکھئے گا جبہ و عمامہ زاہد
ہے اس پہ مجھے بلعم باعور کی سوجھی
کیوں میں دل پر آبلہ پر تاک نہ باندھوں
ہے اس پہ مجھے خوشۂ انگور کی سوجھی
ہے شیخ سیہ چہرہ جو مجلس میں پھدکتا
یاروں کو یہاں روئی کے لنگور کی سوجھی
واعظ جو پڑھا جن متبختر ہے نہایت
اس پر مجھے شیطان کی ہے پور کی سوجھی
ہاتھ اپنے سے جب چھٹ گئی اس ڈنڈ کی مچھلی
تب اس کے تڑپنے پہ سقنقور کی سوجھی
ہاں اے شفق صبح تری دیکھ کے رنگت
شنجرف کی سوجھی مجھے کافور کی سوجھی
جب پھول جھڑے نور کے اس آہ سے میری
اس پر مجھے انشاؔ شجر طور کی سوجھی
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |