Jump to content

نہ صورت کہیں شادمانی کی دیکھی

From Wikisource
نہ صورت کہیں شادمانی کی دیکھی
by حسرت موہانی
297378نہ صورت کہیں شادمانی کی دیکھیحسرت موہانی

نہ صورت کہیں شادمانی کی دیکھی
بہت سیر دنیائے فانی کی دیکھی

مری چشم خوں بار میں خوب رہ کر
بہار آپ نے گل فشانی کی دیکھی

تمنا نے اس روئے زیبا کو دیکھا
کہ تصویر حسن جوانی کی دیکھی

عجب شوق سے دست ساقی میں ہم نے
صراحی مئے ارغوانی کی دیکھی

زہے رعب حسن ان کے در پر کسی نے
ضرورت نہ کچھ پاسبانی کی دیکھی

نہ تم سا خوش اخلاق پایا نہ ہم نے
کہیں شان یہ دل ستانی کی دیکھی

مجھے کر کے مایوس بولے وہ حسرتؔ
مسرت غم جاودانی کی دیکھی


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.