نظر کر تیز ہے تقدیر مٹی کی کہ پتھر کی
Appearance
نظر کر تیز ہے تقدیر مٹی کی کہ پتھر کی
بتوں کو دیکھ ہیں تصویر مٹی کی کہ پتھر کی
کیا تو نے بتوں کو سجدہ آدم کو فرشتوں نے
برہمن ہے سوا توقیر مٹی کی کہ پتھر کی
میں پتلا سخت جانی کا ہوں یا گرد کدورت کا
نہیں معلوم ہوں تصویر مٹی کی کہ پتھر کی
غموں پر خاک ڈالوں میں کہ روکوں جوش وحشت کو
تردد ہے کروں تدبیر مٹی کی کہ پتھر کی
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |