میں چپ کم رہا اور رویا زیادہ
Appearance
میں چپ کم رہا اور رویا زیادہ
یقیناً زمیں کم ہے دریا زیادہ
شب وصل مرغ سحر یاد رکھنا
زباں کاٹ لوں گا جو رویا زیادہ
میں نازک مزاجی سے واقف ہوں قاصد
اسی وجہ خط میں نہ لکھا زیادہ
دو بوسے لئے اس نے دو گالیاں دیں
نہ لینا زیادہ نہ دینا زیادہ
وہ سیر چمن کے لئے آ رہا ہے
اکڑنا نہ شمشاد اتنا زیادہ
وہ اتنا ہی بنتا ہے حرص مجسم
خدا جس کو دیتا ہے جتنا زیادہ
عمل پر مجھے اعتماد اپنے کم ہے
خدا کے کرم پر بھروسہ زیادہ
جو آنکھیں ترے خاک در سے ہیں روشن
ملایا ہے شاید ممیرا زیادہ
مجھے الفت زلف جب سے ہے پرویںؔ
بتاتے ہیں وہ جوش سودا زیادہ
This work is in the public domain in the United States but it may not be in other jurisdictions. See Copyright.
| |