میرے جانب سے اسے جا جا کے سمجھاتے ہیں لوگ

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
میرے جانب سے اسے جا جا کے سمجھاتے ہیں لوگ (1905)
by مرزا آسمان جاہ انجم
317534میرے جانب سے اسے جا جا کے سمجھاتے ہیں لوگ1905مرزا آسمان جاہ انجم

میرے جانب سے اسے جا جا کے سمجھاتے ہیں لوگ
وہ نہیں سننے کا ضد بیکار دلواتے ہیں لوگ

شعلہ خو میرا سنے مجھ دل جلے کا حال کیوں
آگ میں آگ اور بھی ناحق لگا آتے ہیں لوگ

میرے مرنے پر انہیں کیوں رشک سے پوچھو کوئی
کیوں سر بالیں مرے بیکار چلاتے ہیں لوگ

کوئی کہتا ہے تجھے جلاد کوئی سنگ دل
تیری جانب سے مجھے آ آ کے دھمکاتے ہیں لوگ

میں نہ جیتا ہوں نہ مرتا ہوں سسکتا ہوں پڑا
جھوٹ سچ قسمیں تمہارے سامنے کھاتے ہیں لوگ

دوستی کے پردے میں کرتے ہیں مجھ سے دشمنی
تم کو پھر اگلی جفائیں یاد دلواتے ہیں لوگ

تیری محفل میں مرا آنا جو ان کو بار ہے
چھیڑ کر تجھ کو مجھے باتیں ہی سنواتے ہیں لوگ

تم سے اور وعدہ وفا ہو یہ ہمیں باور نہیں
قسمیں دے کر تم کو ناحق جھوٹ بلواتے ہیں لوگ

باز آیا آسماں ان کی ہوا خواہی سے میں
آگ دل کی اور بھی آ آ کے بھڑکاتے ہیں لوگ


Public domain
This work is in the public domain in the United States but it may not be in other jurisdictions. See Copyright.

PD-US //wikisource.org/wiki/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92_%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8_%D8%B3%DB%92_%D8%A7%D8%B3%DB%92_%D8%AC%D8%A7_%D8%AC%D8%A7_%DA%A9%DB%92_%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%A7%D8%AA%DB%92_%DB%81%DB%8C%DA%BA_%D9%84%D9%88%DA%AF