Jump to content

عکس بھی کب شب ہجراں کا تماشائی ہے

From Wikisource
عکس بھی کب شب ہجراں کا تماشائی ہے
by اشرف علی فغاں
302177عکس بھی کب شب ہجراں کا تماشائی ہےاشرف علی فغاں

عکس بھی کب شب ہجراں کا تماشائی ہے
ایک میں آپ ہوں یا گوشۂ تنہائی ہے

دل تو رکتا ہے اگر بند قبا باز نہ ہو
چاک کرتا ہوں گریباں کو تو رسوائی ہے

طاقت ضبط کہاں اب تو جگر جلتا ہے
آہ سینہ سے نکل لب پہ مرے آئی ہے

میں تو وہ ہوں کہ مرے لاکھ خریدار ہیں اب
لیک اس دل سے دھڑکتا ہوں کہ سودائی ہے

دل بیتاب فغاںؔ امت ایوب نہیں
نہ اسے صبر ہے ہرگز نہ شکیبائی ہے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.