Jump to content

صفحہ 5 - کامیابی کے اصول۔ ایک نظر ثانی

From Wikisource

سوچ دو طر ح کی ہوتی ہیں۔ایک اختراعی ترکیبی سوچ ہے۔ اور دوسری موجدہ سوچ کہلاتی ہے“

” اختراعی سوچ کیا ہوتی ہے؟“

اختراعی سوچ میں آپ پرانے خیال، منصوبہ کے بنا پر کوئ نئ چیز پیدا کرتے ہیں۔ یہ غیر موجدہ قوت ہے۔

” مجودہ سوچ کیا ہوتی ہے؟“

” مجودہ سوچ میں الہامی خیال ، تخلیقی تحریک اور آمد ہوتی ہے۔ انسان کا دماغ غیر محدود دماغی قابلیت سے رابطہ قائم کرلیتا ہے“۔

” ہر وہ چیز جو انسان بناتا ہے یا حاصل کرتا ہے اس کی شروعات کہاں سے ہوتی ہے؟“

” خواہش سے شروع ہوتی ہے۔ خواہش کا پہلا قدم انتخاب ہے صفات کا اضافہ قوت متصورہ کے کارخانے میں ہوتا ہے۔جہاں پر اس کی تبدّل کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے“۔

” قائد یا لیڈر اورمعتقدکی صفات کیا ہیں؟“

” دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔قائداورمعتقد۔کچھ لوگ قائد بنتے ہیں کیوں کہ ان میں دلیری ، ضبط، انصاف پسندی، ا ستقلال، منصوبہ ، محنت پسندی، خوش گوار شخصیت، ہمدردی اور پکی سمجھ ، تفصیل کا ماہر، ذمہ دار اور مل کر کام کرنے کی صفا ت ہو تی ہیں۔ معتقد لوگ، قائد کا کہا مانتے ہیں“۔

” قائد کیسے بنتے ہیں؟“

” اگر انسان قائد کی صفات کو حاصل کرے اور ان پر عمل کرے تو قائد بن سکتا ہے۔ معتقد ہونا کوئ بری بات نہیں۔ بہت دفعہ معتقد بھی قائد بن سکتے ہیں“۔


” قائد ناکامیاب کیوں ہوتا ہے؟“

” کچھ قائد ناکامیاب اس لیے ہوتے ہیں کہ وہ تفصیل کے ماہر نہیں ہوتے اورہر کام کو کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ وہ ا پنی قابلیت کاصلہ مانگتے ہیں