Jump to content

سورۃ الضحى

From Wikisource

تعارف سورت

[edit]

عربی متن

[edit]

اردو تراجم

[edit]

احمد علی

[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

دن کی روشنی کی قسم ہے (۱) اور رات کی جب وہ چھا جائے (۲) آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے (۳) اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے (۴) اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے (۵) کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی (۶) اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا (۷) اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا (۸) پھر یتیم کو دبایا نہ کرو (۹) اورسائل کو جھڑکا نہ کرو (۱۰) اورہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو (۱۱)۔