Jump to content

سنا ہے زخمی تیغ نگہ کا دم نکلتا ہے

From Wikisource
سنا ہے زخمی تیغ نگہ کا دم نکلتا ہے
by حیرت الہ آبادی
317100سنا ہے زخمی تیغ نگہ کا دم نکلتا ہےحیرت الہ آبادی

سنا ہے زخمی تیغ نگہ کا دم نکلتا ہے
ترا ارمان لے اے قاتل عالم نکلتا ہے

نہ آنکھوں میں مروت ہے نہ جائے رحم ہے دل میں
جہاں میں بے وفا معشوق تم سا کم نکلتا ہے

کہا عاشق سے واقف ہو تو فرمایا نہیں واقف
مگر ہاں اس طرف سے ایک نامحرم نکلتا ہے

محبت اٹھ گئی سارے زمانے سے مگر اب تک
ہمارے دوستوں میں باوفا اک غم نکلتا ہے

پتا قاصد یہ رکھنا یاد اس قاتل کے کوچے سے
کوئی نالاں کوئی بسمل کوئی بے دم نکلتا ہے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.