دل بر کو دلبری سوں منا یار کر رکھوں
Appearance
دل بر کو دلبری سوں منا یار کر رکھوں
پیتم کو اپنے پیت سوں گلہار کر رکھوں
ایک نوم سوں جگاؤں اگر مردہ دل کے تئیں
تا حشر یاد حق منے بیدار کر رکھوں
رہتا ہے دل ہر ایک کا ہر ایک کام میں ایک
اپنا خیال صورت پرکار کر رکھوں
دستا ہے مجھ کو یار کا رخسار گل عذار
تس کی خوشی سوں طبع کو گل زار کر رکھوں
منکے کو من کے لاؤں پھرانے کا جب خیال
تسبیح بدن کی توڑ کے ایک تار کر رکھوں
پیتم کے باج نہیں ہے مرا اختیار کچھ
مجھ دل کو تس کے امر میں مختار کر رکھوں
بے سر اگر اچھے تو اسے سر کروں عطا
دونوں جہاں میں صاحب اسرار کر رکھوں
اندھے کے تئیں علیمؔ لگا عشق کا انجن
سب واصلاں میں واصل دیدار کر رکھوں
This work was published before January 1, 1930 and is anonymous or pseudonymous due to unknown authorship. It is in the public domain in the United States as well as countries and areas where the copyright terms of anonymous or pseudonymous works are 100 years or less since publication. |