Jump to content

جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت

From Wikisource
جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت
by ولی عزلت
299437جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبتولی عزلت

جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت
جز اپنی دھول اڑانا اور ویرانے سے کیا نسبت

نہیں پہنچیں بلبلوں کی پختگی کو خام پروانے
جو دائم سلگیں ان کو پل میں جل جانے سے کیا نسبت

وہ زلفوں سے نہ گزرے بلکہ اپنے جی سے ٹل جاوے
کہو میرے دل صد چاک کو شانے سے کیا نسبت


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.