بے وفا گو ملے نہ تو مجھ کو

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
بے وفا گو ملے نہ تو مجھ کو
by حسرتؔ عظیم آبادی
302883بے وفا گو ملے نہ تو مجھ کوحسرتؔ عظیم آبادی

بے وفا گو ملے نہ تو مجھ کو
بس ہے تیری یہ آرزو مجھ کو

گردش چرخ سے نہیں پردا
سر پہ چہیے وہ خاک کو مجھ کو

زاہدا ہے مری نماز نیاز
خون دل رونا ہے وضو مجھ کو

ناصحا جا کہ ذکر عشق سوا
خوش نہیں آتی گفتگو مجھ کو

بن رہا ہوں میں عشق کا مظلوم
نہ ستا اے رقیب تو مجھ کو

تجھ سے چاہوں ہوں ناز برداری
ہو گئی کچھ تری سی خو مجھ کو

صحبت غیر سے ہوا مکروہ
بیٹھنا تیرے روبرو مجھ کو

تجھ سے محروم یوں رہوں صد حیف
کیا کیا دل میں تھیں آرزو مجھ کو

یار ہرجائی نے کیا حسرتؔ
در بدر اور کو بہ کو مجھ کو

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse