Jump to content

بند بھی آنکھوں کو ذری کیجیے

From Wikisource
بند بھی آنکھوں کو ذری کیجیے
by غلام علی ہمدانی مصحفی
316276بند بھی آنکھوں کو ذری کیجیےغلام علی ہمدانی مصحفی

بند بھی آنکھوں کو ذری کیجیے
چند پریشاں نظری کیجیے

اک نظر ایدھر بھی ذری کیجیے
گر نہیں اچھی، نظری کیجیے

دل کے عوض دیجیے بوسہ ہی ایک
خوب نہیں مفت بری کیجیے

آئینے میں دیکھیے مکھڑا میاں
آئینے کو رشک پری کیجیے

گر نہیں قاصد تو بدل کر کے بھیس
آپ ہی پیغمبری کیجیے

قدر ہنر کی جو ہوئی دیکھ لی
اب ہنر بے ہنری کیجیے

کون ہے ان باتوں کا مانع میاں
خوب سی بیداد گری کیجیے

دل کی کچھ اس کو سے نہ آئی خبر
ماتم یار سفری کیجیے

مصحفیؔ ہے وقت وداع جہاں
مثل چراغ سحری کیجیے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.