اس پری رو نے نہ مجھ سے ہے نباہی کیا کروں
Appearance
اس پری رو نے نہ مجھ سے ہے نباہی کیا کروں
سر کدھر پٹکوں کدھر جاؤں الٰہی کیا کروں
وصل کا دن ہے ولے آنکھوں کے میرے سامنے
ہے کھڑی شب ہائے ہجراں کی سیاہی کیا کروں
تختہ تختہ ہو گیا طوفاں میں آ کر جہاں
تم سے اے یار بیاں اپنی تباہی کیا کروں
ہے تو وہ دشمن پہ محضر دیکھ کر خون کا مرے
سوچتا ہے اس پہ میں اپنی گواہی کیا کروں
ٹکڑے ٹکڑے دل ہوا جاتا ہے پہلو میں ہوسؔ
ذبح کرتی ہے بتاں کی کم نگاہی کیا کروں
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |