Jump to content

آدم کو یہ تحفہ یہ ہدیہ نہ ملا

From Wikisource
آدم کو یہ تحفہ یہ ہدیہ نہ ملا
by میر انیس
295059آدم کو یہ تحفہ یہ ہدیہ نہ ملامیر انیس

آدم کو یہ تحفہ یہ ہدیہ نہ ملا
ایسا تو کسی بشر کو پایا نہ ملا
اللہ ری لطافت تن پاک رسول
ڈھونڈا کیا آفتاب سایہ نہ ملا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.